ایم ایس سی مکول نے کراچی کی بندرگاہ پر کامیابی سے لنگر انداز


 ایم ایس سی مکول نے کراچی کی بندرگاہ پر کامیابی سے لنگر انداز


ملکی تاریخ کے سب سے بڑے کنٹینر بحری جہاز ایم ایس سی مکول نے کراچی کی بندرگاہ پر کامیابی سے لنگر انداز ہو کر ایک نیا سنگ میل قائم کیا ہے اور یہ جدید ترین جہاز بھارتی بندرگاہ سے روانہ ہو کر کراچی پہنچا جہاں سے اس کی اگلی منزل ابوظبی پورٹ ہے۔

گہرے پانی کے واحد ساؤتھ ایشین پورٹ، کنٹینر ٹرمینل (SAPT) پر اس عظیم الشان جہاز کو برتھ دیا گیا۔

ایس اے پی ٹی کے مطابق ایم ایس سی مکول کی لمبائی 400 میٹر اور گنجائش تقریباً 24,070 کنٹینرز کی ہے جو اسے دنیا کے سب سے بڑے اور جدید ترین کنٹینر جہازوں میں شمار کرتی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ جہاز پاکستان میں تقریباً 28 گھنٹے قیام کرے گا جس کے دوران پورٹ آپریشنز اور انفراسٹرکچر کی کارکردگی کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا موقع ملے گا۔

ایم ایس سی مکول کی آمد پاکستان کی بحری صلاحیت میں اضافے اور عالمی معیار کے قریب پہنچنے کی واضح علامت ہے۔


رپورٹ: پوائنٹ نیوز ڈیجیٹل

ایک تبصرہ شائع کریں (0)
جدید تر اس سے پرانی