14 اگست: پاکستان مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ کی جانب سے آزادی کنسرٹ اور "معرکہ حق" کی تقریب کا انعقاد

 

جشن آزادی پاکستان  - 78 واں یوم آزادی پاکستان


14-Aug


14 اگست: پاکستان مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ کی جانب سے آزادی کنسرٹ اور "معرکہ حق" کی تقریب کا انعقاد

 

14 اگست یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ کے زیر اہتمام شاندار آزادی کنسرٹ اور "معرکہ حق" کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مقررین نے یومِ پاکستان کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے ملک کی آزادی اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

 

تقریب میں اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر اور اہم رہنماؤں نے بھی اپنی موجودگی سے تقریب کو رونق بخشی۔ مقامی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے عوام کو یقین دلایا کہ علاقے کے دیرینہ مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے گا۔ انہوں نے علاقے کی ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی فلاح کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

شرکاء نے پرچم کشائی اور ملی نغموں کے ساتھ یومِ آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کیا اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کی۔

 

رپورٹ: پوائنٹ نیوز HD کراچی

جدید تر اس سے پرانی