گلگت: دنیور نالے میں
لینڈ سلائیڈنگ، 7 رضاکار زندگی کی بازی ہار گئے
گلگت کے علاقے دنیور نالہ میں بحالی کے کام کے دوران
اچانک مٹی کا تودہ گرنے سے سات مقامی رضاکار جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ نالے کی بحالی کا کام سیلاب سے
تباہ ہونے کے بعد جاری تھا، جہاں رضاکار پانی کے بہاؤ کو بحال کرنے میں مصروف تھے
کہ اچانک لینڈ سلائیڈنگ نے سب کو حیران کر دیا۔ ملبے تلے دبنے والے افراد میں سے
سات موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ متعدد زخمیوں کو مقامی لوگوں اور ریسکیو ٹیموں نے
نکال کر اسپتال منتقل کیا۔
اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والے تین افراد اسپتال میں
زیرِ علاج ہیں اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے کے
اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور ریسکیو کارروائیاں مکمل کر لی گئی
ہیں۔
ترجمان صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں
موسمیاتی تبدیلیوں اور گلیشیئرز کے پگھلنے سے سیلابی صورتحال میں اضافہ ہو رہا ہے۔
شیشپر نالے میں پانی کے بہاؤ میں تیزی آنے سے قریبی زمینیں اور فصلیں تباہ ہو
گئیں، کئی درخت بہہ گئے اور قراقرم ہائی وے بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔ شاہراہ ہنزہ
بند ہونے کے باعث ٹریفک کو نگر روڈ سے گزارا جا رہا ہے۔
جاں بحق ہونے والے ساتوں افراد کی نمازِ جنازہ دنیور
منوگاہ میں ادا کی گئی، جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ وزیرِاعلیٰ گلگت
بلتستان نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے امدادی کام مزید تیز کرنے کی
ہدایت دی ہے۔
ہر لمحہ باخبر رہنے کے لیے پوائنٹ نیوز (HD) سے جڑے رہیں۔