لکی ون شاپنگ مال کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر، بہن بھائی جاں بحق، والد زخمیلکی ون شاپنگ مال کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر، بہن بھائی جاں بحق، والد زخمی
کراچی کے علاقے لکی ون شاپنگ مال کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر لگنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 14 سالہ احمد رضا اور 22 سالہ ماہ نور جاں بحق جبکہ ان کے والد 47 سالہ شاکر ولد صلاح الدین شدید زخمی ہوگئے۔
22سالہ ماہ نور کی اگلے مہینے شادی طہ تھی
حادثے کے بعد مشتعل شہریوں نے موقع پر موجود 6 ڈمپروں کو آگ لگا دی، جس کے باعث علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی۔ جاں بحق بہن بھائی کی لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئیں جبکہ زخمی والد کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
اطلاع ملتے ہی متعلقہ انتظامیہ فائر برگیڈ عملہ.ریسکیو ٹیمیں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال پر قابو پانے کے لیے اقدامات شروع کردیے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ذرائع: پوائنٹ نیوز کراچی